یہاں پر دین کے بنیادی مسائل، قرآن کریم کی تفسیر، نیز سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپلوڈ کی جائے گی ان شاءاللہ
Tuesday, 10 August 2021
Hazrat e Umar Farooq
Monday, 9 August 2021
aik sahabia ki ajeeb khaahish
ایک صحابیہؓ کی عجیب خواہش
ایک مرتبہ نبی ﷺ نے صحابہ کرام کو حکم دیا کہ وہ جہاد کی تیاری کریں ، مدینہ کے ہر گھر میں جہاد کی تیاریاں زوروں پر تھیں، ایک گھر میں ایک صحابیہؓ اپنے معصوم بچے کو گود میں لئے زار و قطار رو رہی تھیں، اس کے خاوند پہلے کسی جہاد میں شہید ہو گئے تھے، اب گھر میں کوئی بھی ایسا مرد نہ تھا کہ جس کو یہ تیار کر کے نبی ﷺ کے ہمراہ جہاد میں بھیجتیں، جب بہت دیر تک روتی رہیں، اور طبیعت بھر آئی ، تو اپنے معصوم بچے کو سینے سے لگایا اور مسجد نبویﷺ میں نبی علیہ السلام کی خدمت میں پیش ہوئیں، اپنے بیٹے کو نبی علیہ السلام کی گود میں ڈال کر کہا : اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے بیٹے کوبھی جہاد کے لیے قبول فرمائیں! نبی علیہ السلام نے حیران ہوکر فرمایا : یہ معصوم بچہ جہاد میں کیسے جا سکتا ہے، اور رو کر کہنے لگیں: کہ میرے گھر میں کوئی بڑا مرد نہیں کہ جس کو بھیج سکوں، آپ ﷺ اسی کو قبول کر لیں! آپﷺ نے فرمایا: یہ بچہ کیسے جہاد کرےگا، وہ صحابیہؓ کہنے لگیں: کہ میرے اس بچے کو کسی ایک مجاہد کے حوالے کر دیں! جس کے ہاتھ میں ڈھال نہ ہو، تاکہ جب وہ مجاہد کفار کے سامنے مقابلے کے لیے جائے اور کافر تیروں کی بارش برسائیں، تو وہ مجاہد تیروں سے بچنے کے لئے میرے بیٹے کو آگے کر د ے، میرا بیٹا تیروں کو روکنے کے کام آسکتا ہے
سبحان اللہ !! تاریخ انسانیت ایسی مثالیں پیش کرنے سے قاصر ہے کہ عورت اور ماں جیسی شفیق ہستی فرمان نبویﷺ کو سن کر اس پر عمل پیرا ہونے کے لئے اتنی بےقرار ہوئی ہے کہ معصوم بچے کو شہادت کے لئے پیش کر دیتی ہیں
Saturday, 7 August 2021
Ishq e rasool (SAW) عشق رسولﷺ
ایک صحابیہؓ کا عشق رسول ﷺ
جنگ احد میں یہ خبر چاروں طرف پھیل گئی کہ نبی ﷺ شہید ہو گئے ہیں، مدینہ کی عورتیں شدت غم سے روتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئیں، ایک انصاریہ صحابیہؓ کہنے لگیں کہ میں اس بات کو اس وقت تک تسلیم نہیں کروں گی، جب تک کہ خود اس کی تصدیق نہ کر لوں، چنانچہ وہ اونٹ پر سوار ہو کر احد کی طرف نکل پڑیں
جب میدان جنگ کے قریب پہنچیں، تو ایک صحابی سامنے سے آتے ہوئے دکھائی دئے، ان سے پوچھنے لگیں، ما بال محمد ﷺ ( کہ محمد ﷺ کا کیا حال ہے)، انہوں نے کہا : کہ معلوم نہیں؛ لیکن تمہارے بھائی کی لاش فلاں جگہ پڑی ہوئی دیکھی ہے، وہ اس خبر کو سن کر بالکل بھی نہیں گھبرائی، اور آگے بڑھ کر دوسرے صحابی سے پوچھا، ما بال محمدﷺ، انہوں نے جواب دیا کہ معلوم نہیں مگر میں نے تمہارے والد کی لاش فلاں جگہ پڑی ہوئی ہے، وہ یہ سن کر بھی پریشان نہ ہوئی بلکہ آگے بڑھ کر تیسرے صحابی سے پوچھا ما بال محمد ﷺ، انہوں نے بتایا کہ میں نے تمہارے خاوند کی لاش فلاں جگہ پڑی ہوئی ملی، یہ سن کر بھی وہ ٹس سے مس نہ ہوئی، پھر پوچھا کہ مجھے نبی ﷺ کی خیریت کے بارے میں بتاوٗ کسی نے کہا : کہ میں نے نبی ﷺ کو فلاں جگہ خیریت سے دیکھا ہے، یہ سن کر وہ تیزی سے اس طرف کو روانہ ہوئی ،جب نبی ﷺ کو سامنے خیریت سے دیکھا، تو آپ کے قریب پہنچ کر چادر کا ایک کونہ پکڑ کر کہا : کل مصیبۃ بعد محمد جلل (ہر مصیبت آپ ﷺ کے بعد آسان ہے)،
اس سے پتہ چلتا ہے کہ صحابیات کے قلوب میں جو محبت نبی ﷺ کے لئے تھی وہ باپ بھائی اور شوہر کی محبت سے بھی زیادہ تھی یہی ایمان کامل کی نشانی بتائی گئی ہے (سیرت ابن ہشام)
Hazrat e Umar Farooq
حضرت عمر فاروقؓ خلیفہ ثانی۔۔۔۔۔۔۔۔عشرہ مبشرہ۔۔۔۔۔ سلسلہ نسب: عمر بن خطاب بن نفیل بن عبدالعزی بن ریاح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کع...
-
حضرت عمر فاروقؓ خلیفہ ثانی۔۔۔۔۔۔۔۔عشرہ مبشرہ۔۔۔۔۔ سلسلہ نسب: عمر بن خطاب بن نفیل بن عبدالعزی بن ریاح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کع...