Thursday, 1 July 2021

Introduction of the Qur'an , قرآن کا تعارف

 سوال : قرآن مجید کیا ہے؟
جواب : قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے جو اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی، جو تمام 
انسانوں کی ہدایت کا واحد ذریعہ ہے

سوال : یہ کیسے معلوم ہوا کہ قرآن شریف اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے؟
جواب : اللہ کے پیارے رسول ﷺ نے فرمایا کہ یہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور اللہ نے یہ میرے اوپر نازل کی ہے 

سوال : قرآن مجید حضرت محمد ﷺ پر پورا ایک ہی بار نازل ہوا یا تھوڑا تھوڑا؟
جواب : تھوڑا تھوڑا کر کے نازل ہوا ، کبھی ایک آیت ، کبھی دو چار آیتیں، کبھی پوری ایک سورت  جیسے ضرورت ہوتی گئی اترتا گیا

سوال : کتنے دنوں میں پورا قرآن کریم نازل ہوا؟
جواب : پورے 23 سال میں

سوال : قرآن مجید کس طرح نازل ہوتا تھا؟
جواب : حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک آیت یا سورت سنا دیتے تھے، آپ اسے یاد کر لیتے تھے اور کسی لکھنے والے کو بلا کر لکھوا دیتے تھے

سوال : آپ خود کیوں نہیں لکھتے تھے ؟
جواب : اس لیے کہ آپ امی تھے

سوال : امی کسے کہتے ہیں؟
جواب : جس نے کسی سے لکھنا پڑھنا نہ سیکھا ہو اسے امی کہتے ہیں اگر چہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی سے لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا لیکن اللہ تعالی نے آپ کو تمام مخلوق سے زیادہ علم دیا تھا

سوال : قرآن مجید اللہ تعالی کی کتاب ہے یا اللہ تعالی کا کلام ہے؟
جواب : قرآن مجید اللہ تعالی کی کتاب بھی ہے اور اللہ تعالی کا کلام بھی ہے قرآن کریم میں اسے کتاب اللہ اور کلام اللہ دونوں کہا گیا ہے

سوال : کیا صرف قرآن مجید ہی اللہ کی کتاب ہے یا  کوئی اور کتاب بھی ہے ؟
قرآن مجید سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بہت سے انبیاء پر کتابیں اور صحیفے نازل ہوئے جن میں چار بڑی کتابیں ہیں
توریت، زبور اور انجیل یہ بھی اللہ تعالی کی کتابیں ہیں

سوال : تو کیا تورات زبور انجیل جو موجودہ عیسائیوں کے پاس ہیں وہی اصل تورات زبور اور انجیل ہیں؟
جواب : نہیں کیوں کہ قرآن کریم سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ لوگوں نے ان کتابوں میں ادل بدل کر دیا ہے 
موجودہ توریت زبور انجیل یہ اصلی آسمانی کتابیں نہیں ہیں، بلکہ ان میں تحریف (ادل بدل) ہوئی ہے، لہذا ان کے بارے میں یقین نہیں رکھنا چاہیے کہ یہ آسمانی کتابیں ہیں

سوال : تمام آسمانی کتابوں میں سب سے افضل کون سی کتاب ہے؟
جواب : تمام آسمانی کتابیں توریت زبور انجیل اور قرآن مجید میں سے سب سے افضل قرآن مجید ہے

سوال : قرآن مجید کو پہلی کتابوں پر کیا فضیلت حاصل ہے ؟
جواب : بہت سی فضیلتیں ہیں ہیں جن میں سے چند فضیلتیں یہ ہیں
اول یہ کہ قرآن مجید کا ایک ایک حرف اور ایک ایک لفظ محفوظ ہے، اس میں ایک نقطے کی بھی کمی بیشی نہیں ہوئی اور نہ قیامت تک ہو سکے گی اور پہلی کتابوں میں لوگوں نے تحریف کر ڈالی
دوسری یہ کہ قرآن مجید کے عبارت مُعجِز ہے ہے یعنی ایسے اونچے درجے کی عبارت ہے کہ قرآن مجید کی چھوٹی سی چھوٹی سورت کے مشابہ تھے اس جیسا کوئی شخص نہیں بنا سکتا
تیسری یہ کہ قرآن مجید آخری شریعت کے احکام لایا ہے اس لئے اس کے بہت سے احکام نے پہلی کتابوں کے حکموں کو منسوخ کر دیا
چوتھی یہ کی پہلی کتابیں ایک دفعہ ہی اکٹھے نازل ہوئی اور قرآن مجید 23 برس تک ضرورتوں کے لحاظ سے تھوڑا تھوڑا نازل ہوتا رہا ہاں آہستہ آہستہ اور ضرورتوں کے وقت اترنے کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں اترتا گیا اور سینکڑوں ہزاروں آدمی اس کے احکام کو قبول کرتے اور مسلمان ہوتے گئے
پانچویں یہ کہ قرآن مجید ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کے سینوں میں محفوظ ہے ہے اور یہ سینہ بسینہ حفاظت کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمانے سے آج تک برابر چلی آتی ہے اور ان شاء اللہ قیامت تک جاری رہے گی
اسی سینہ بسینہ حفاظت کی وجہ سے اسلام کے دشمنوں کو کسی وقت موقع نہ ملا کہ قرآن میں کمی بیشی کر سکیں یا اسے دنیا سے ناپید کرتے اور نہ ہی خدا چاہے قیامت تک ایسا موقع ملے گا
چھٹی یہ کہ قرآن مجید کے احکام ایسے معتدل ہیں کہ ہر زمانے اور ہر قوم کے مناسب ہے دنیا میں کوئی ایسی قوم نہیں کہ وہ قرآن مجید کے احکام پر عمل کرنے سے عاجز ہو  چونکہ قرآن مجید کے احکام ہر زمانے میں اور ہر قوم کے مناسب ہیں اس لئے قرآن کریم کے نازل ہونے کے بعد کسی دوسری شریعت اور کسی دوسری آسمانی کتاب کی حاجت باقی نہیں رہی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت تمام دنیا کے لیے عام کر دی گئی

5 comments:

Hazrat e Umar Farooq

حضرت عمر فاروقؓ خلیفہ ثانی۔۔۔۔۔۔۔۔عشرہ مبشرہ۔۔۔۔۔ سلسلہ نسب: عمر بن خطاب بن نفیل بن عبدالعزی بن ریاح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کع...