Wednesday, 30 June 2021

Introduction of the Prophet Muhammad swa

سوال : حضرت محمدﷺ کون ہیں ؟
جواب : حضرت  محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں ، ہم ان کی امت میں ہیں


ہمارے پیغمبر حضرت  محمدﷺ کہاں پیدا ہوئے ؟
جواب : عرب کے ملک میں مکہ مکرمہ ایک شہر ہے وہاں پیدا ہوئے

سوال : آپ کے والد اور دادا کا کیا نام تھا ؟
جواب : آپ کے والد کا نام عبد اللہ ور دادا کا نام عبد المطلب تھا

سوال : ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم اور پیغمبروں میں مرتبے سے بڑے ہیں یا چھوٹے؟
جواب : ہمارے پیغمبر محمدﷺ سب پیغمبروں سے مرتبے میں بڑے اور اللہ کی ساری مخلوق سے زیادہ بزرگ ہیں

سوال : حضرت  محمدﷺ تمام عمر کہاں رہے؟
جواب : 53 سال کی عمر تک آپ مکہ مکرمہ میں رہے پھر اللہ کے حکم سے مدینہ ہجرت فرمائی، 10 سال وہاں رہے اور پھر 63 سال کی عمر میں وفات پائی

سوال : اگر کوئی  محمدﷺ کو نہیں مانے وہ کیسا ہے؟
جواب : جو شخص حضرت  محمدﷺ کو اللہ کا رسول نہ مانے وہ بھی کافر ہے

سوال : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے کا کیا مطلب ہے
جواب : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے کا یہ مطلب ہےکہ آپ کو اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا پیغمبر یقین کرے، اور اللہ کے بعد ساری مخلوق سے افضل سمجھے، آپ سے محبت رکھے اور آپ کے حکموں کی تابعداری کرے

سوال : یہ کیسے معلوم ہوا کہ  محمدﷺ اللہ کے بھیجے ہوئے پیغمبر ہیں؟
جواب : انہوں نے ایسے اچھے اچھے کام کئے اور ایسی باتیں کر کے دکھائیں اور بتائی کہ جو پیغمبروں کے علاوہ کوئی شخص نہ تو دکھا سکتا ہے اور نہ بتا سکتا ہے

No comments:

Post a Comment

Hazrat e Umar Farooq

حضرت عمر فاروقؓ خلیفہ ثانی۔۔۔۔۔۔۔۔عشرہ مبشرہ۔۔۔۔۔ سلسلہ نسب: عمر بن خطاب بن نفیل بن عبدالعزی بن ریاح بن عبداللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کع...